Sunday 25 July 2010

کیا اسلام نے غلامی کو باقاعدہ ایک سماجی ادارے کی شکل دی ہے؟



باب 78 میں جو تفصیلات بیان کی گئی ہیں، ان کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ اسلام نے غلامی کو ایک سماجی ادارے کی شکل دی ہے۔ غلامی اسلام سے صدیوں پہلے دنیا میں موجود تھی۔ یہ پہلے ہی بطور ایک باقاعدہ سماجی ادارہ موجود تھی اور دنیا میں اس کی وہی حیثیت تھی جو آج "ملازمت" کے ادارے کی ہے۔
اللہ تعالی نے اپنی جو ہدایت انسانوں کو اپنے انبیاء کرام علیہم السلام کے ذریعے دنیا کو دی، اس میں انہیں اس بات کا پابند کیا گیا کہ وہ غلامی کو حکمت کے ساتھ تدریجاً ختم کر دیں۔ غلامی سے متعلق تورات اور قرآن کی اصلاحات اس بات کی گواہ ہیں۔ اس کی بجائے ہر انصاف پسند شخص کو یہی کہنا پڑے گا کہ "اسلام نے غلامی کو نہیں، بلکہ غلاموں کی آزادی کو ایک سماجی ادارے کی شکل دی ہے۔"
(مبشر نذیر)

No comments:

Followers